زیر تربیت نرسوں کیلئے میڈیکل سائیکالوجی بارے ورکشاپ


فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام زیر تربیت نرسز کیلئے میڈیکل سائیکالوجی کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی ورکشاپ سول ہسپتال کے نرسنگ سکول میں منعقد ہوئی۔میڈیکل سوشل آفیسر عائشہ انجم نے نرسز کو مریضوں کی نفسیات،کیس ہسٹری اور مریضوں کو علاج معالجہ کیساتھ نفسیاتی طور پر بھی مضبوط کرنے کے حوالے سے لیکچر دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں اوران کے لواحقین کیساتھ اچھا اخلاق اورزیرعلاج مریضوں کی دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ۔

Related posts