سردی کیساتھ ہی بجلی‘ گیس بند‘ شہریوں کا ناطقہ بند

gas
لاہور (نیوزلائن)پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کا زور بڑھتے ہی بجلی اور گیس غائب ہو گئی ہے۔ بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضرورت کی چیزوں کی سپلائی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کیلئے روزمرہ کے امور طے کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔نیوز لائن کے مطابق بجلی و گیس کی بندش سے سب سے زیادہ گھریلو امور متاثر ہوئے ہیں جبکہ صنعتیں بھی بند پڑی ہیں۔اس حوالے سے مختلف شعبہ زندگی کے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی و گیس کی تعطل فراہمی میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں پنجاب میں بجلی و گیس کی بندش کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے ”خادم اعلیٰ“شہباز شریف اپنی حکومت کے دور میں اس سے بھی بدتر حالات پر خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔پنجاب بھر کے شہری بجلی و گیس کی بندش کیخلاف سراہا احتجاج ہیں اورحکمران حالات کو بہتر کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

women

Related posts