سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیوزلائن)سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.2 اور زمین میں اس کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Related posts