سوشل میڈیا کا کمال‘ بیٹی کی رومانٹک ویڈیو سالوں بعد والد تک پہنچ گئی

ممبئی(نیوزلائن)سوشل میڈیا پر ڈالی گئی رومانٹک جوڑے کی رومانس کی ویڈیو گھومتی گھماتی عرصے بعد لڑکی کے والد تک پہنچ گئی۔ نیوزلائن کے مطابق ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں ایک رومانٹک جوڑا دنیا سے چھپ کر رومانس میں مصروف تھا کہ مال کے ایک ورکر نے دونوں کی ویڈیو بنا کر نیٹ پر ڈال دی ۔ جو واقعہ کے کئی سالوں بعد گھومتی گھماتی لڑکی کے والد تک پہنچ گئی۔لڑکی کا والد یہ دیکھ کر سٹپٹا گیا مگر کر کچھ نہیں سکتا تھا۔لڑکی کے والد نے لڑکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی مگر مال کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور رومانٹک ویڈیو میں لڑکی کیساتھ کوئی زبردستی ہوتی نہ پائی گئی بلکہ لڑکی اپنی مرضی سے سب کچھ کرتی ملی۔ جس پر ممبئی پولیس نے لڑکے کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔رومانٹک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والا شاپنگ مال کا ملازم بھی پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکاجبکہ اس بنیاد پر بھی رومانس کرنے والے لڑکے کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں لانا قانونی طور پر ممکن نہیں ہو سکا۔

Related posts

Leave a Comment