سیاسی پارٹیوں کو شکست‘ جھنگ کا ضمنی الیکشن کالعدم جماعت جیت گئی

لاہور(نیوزلائن)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78میں ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی نے میدان مار لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 78میں پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا ، مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری اورآزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کے درمیان کانٹےکا مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم غیر سرکاری اور غیر حتمی اعلان کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہؓ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے مولانامسرور نواز جھنگوی واضح اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
ضمنی انتخاب کے سلسلسے میں ضلع بھر میں عام تعطیل تھی۔ انتخابی معرکے میں تحریک انصاف کے ارفع مجید ، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی، عوامی تحریک کے امیدوارنسیم قادری کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی امیدواروں میں شامل تھے ۔ حلقے میں 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17کو انتہائی حساس قرار قرار دیا گیا تھا ۔ الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار وں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 562 ہے۔ حلقے میں پاک فوج کی ایک کمپنی اور رینجرز کے 700 جوان تعینات کئے گئے ہیں :-

Related posts