سیالکوٹ‘ سوتیلی ماں نے 3بچے قتل کرکے زہریلی چاٹ کا ڈرامہ رچا یا

سیالکوٹ(نیوزلائن) سوتیلی ماں نے تین بچیوں کو قتل کر دیا، تین ہفتے بعد زہریلی چاٹ سے ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے والد اور سوتیلی والدہ کو گرفتار کرلیا۔نیکاپورہ کی نادیہ بہن کی بچیوں کی قاتل بن گئی، مضر صحت چاٹ کھانے سے ہلاکت کا ڈرامہ رچا پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے لیا، سموسے اور چاٹ کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے لیکن تفتیش آگے بڑھی تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ ڈی ایس پی کاشف سکھیرا نے کہا ہے کہ ماں نے اقرار جرم کرلیا، باپ کو حراست میں لے لیا گیا، ماں کے انتقال کے بعد تین سالہ زویا، چار سالہ آمنہ اور پانچ سالہ عائد کو خالہ سے بھی ممتا کا سکھ نہ ملا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ رات بھر بچیوں کو تڑپتا دیکھتی رہی، اگلے دن صبح والد اسپتال لے گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ سماء

Related posts

Leave a Comment