سی ٹی ڈی اہلکار‘ دہشت گردوں کا قریبی ساتھی نکلا

کراچی (نیوزلائن) دہشت گردوں کو پیشگی اطلاع دینے والے اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر عرفان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کاررروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کراچی کے متعدد افسران و اہلکاروں کو ممکنہ تباہی سے بچالیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حساس اداروں نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بروقت اطلاع دی کہ چھاپے کے لئے جانے والے افسران و اہلکاروں کے آنے کی پیشگی اطلاع دہشت گردوں کو دے دی گئی ہے جس پر اہلکاروں کو کارروائی کے لئے جانے سے روک دیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ دہشتگردوں کو چھاپے کی اطلاع لوکیٹر آپریٹر عرفان نے بذریعہ ٹیلی فون دی تھی اور دہشت گرد پہلے سے مورچہ بند ہوگئے تھے، جس پر دہشت گردوں کو اطلاع دینے والےاسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹرعرفان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار اہلکار سے تحقیقات کی جارہی ہے :-

Related posts