شدید دھند: موٹروے بند، پروازیں منسوخ، بارش کی پیش گوئی


fog
لاہور: (نیوزلائن) موٹر وے پر شدید دھند، حد نگاہ صفر ہو گئی، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹر وے پر شدید دھند چھا گئی۔ حد نگاہ صفر ہو گئی۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو سے گوجرانوالہ تک 30 تا 50 میٹرز تک دھند ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ خصوصاً رات کے وقت اور دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے اور دھند کے دوران موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کیا جائے۔ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ محکمہ موسمیات نے11اور 12دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیونکہ مغربی ہواﺅں کا شہر کی جانب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے12رببیع الاول کی تعطیلات کے دوران لاہور کے شہری ہلکی بارش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ بارش کی وجہ سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگا درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی اور خشک سردی سے پھیلنے والی بیماریاں ختم ہونگی۔

Related posts