شر یف فیملی کو نیب کیسز میں سزا نو شتہ دیوار ہے‘ چوہدری اشفاق


فیصل آباد(نیوزلائن)تحر یک انصاف کے مرکزی نا ئب صدر چو ہدری محمداشفا ق نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہل حکومت کے پا نچ سالہ دو ر اقتدا ر میں ملک تبا ہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔مشیر خزانہ کی طر ف سے سٹیل مل اور پی آئی اے کو مفت دینے کا اعلان پاکستانی عوام کے سا تھ گھنا ؤ نا مذاق ہے ۔ پی ٹی آئی اگلے انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر ان لٹیروں سے قوم کا ایک ایک پیسہ نکلو ائے گی۔ پارٹی کے سینٹرل آفس مدینہ ٹاؤن میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو قراردادپاکستان منظور ہونے کے بعد مملکت خداداد کے قیام کی راہ ہموارہوئی لیکن بد قسمتی سے آزادی کے بعد سے لیکر آج تک کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہا تھو ں سے لوٹا۔ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر دن بدن کم ہو تی جارہی ہے۔پاکستان پہ بیر ونی قر ضہ 5سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔چوہدری اشفاق نے کہا کہ چیف جسٹس سو موٹو لے کر بد عنوان ٹولے کی بیر و ن ملک دو لت و اپس لائیں۔ نواز شر یف خاندان کو نیب کیسز میں سزا ہونا نو شتہ دیوار ہے۔ ختم نبو ت پہ ڈاکہ ڈال کرنواز لیگ نے دنیا کے سا تھ سا تھ اپنی آخر ت بھی بر باد کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کر پٹ عنا صر کے بے رحمانہ احتساب کو یقینی بنائے گی۔ کیا۔ اس موقع پر سجاد حید ر خاں،سلیم جہانگیر چٹھہ، جار ج کلیمنٹ ، حبقو ق گل، میجر اکر م ،لقمان چوہدری، چوہدری ندیم ، اظہر چوہدری، جا وید نیاز منج،خان بہادر ڈوگر ، حمیر ا عالم ، پیر فر حت کر مانی، ذوالفقار وٹو، یو سف بلو چ ندیم با بر ، رانا قیصر منیر سمیت دیگر بھی مو جو د تھے ۔

Related posts