شکیل آفریدی کی رہائی ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح

afridiنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ترجیحات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کو سرفہرست رکھا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو پاکستانی حکام کے ساتھ شکیل آفریدی کی رہائی کا ٹاسک دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے دو مئی 2012 ء کو ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن میں شکیل آفریدی نے تعاون کیا تھا۔ شکیل آفریدی کے خلاف غداری سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ امریکی حکام نے اس سے قبل ان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام پر کافی دباؤ ڈالا تھا۔ تاہم عسکری قیادت کی رکاوٹ کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

Related posts