شہباز شریف بھی منی لانڈرنگ میں ملوث

اسلام آباد (نیوزلائن)شہباز شریف بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ان کیخلاف عدالت میں ثبوت دیں گے: جہانگیر ترین۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ جیسے جیسے معاملہ آگے بڑھے گا شریف خاندان کی مزید کرپشن سامنے آئے گی۔ نواز شریف‫ کے تضاد عدالت میں لے کر آئے ہیں۔ عدالت میں قطری ‫شہزادے کا کردار سامنے لائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نوزشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی بات وزیراعظم ہاؤس سے نکلی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی.اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجو ع کرنے کا اعلان کردیا ۔انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ثبوت جمع کرائیں گے.جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے تین سال سے غائب ہے۔ یوم تاسیس منانے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی واپس نہیں آسکتی۔ پنجاب میں آئندہ الیکشن ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین ہوگا۔

Related posts