شہباز شریف نے ناکامی غلطی اعتراف کر لیا


shabaz-sharif
لاہور(نیوزلائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ جعلی ادویات کا دھندہ جاری رہنا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔لاہور میں جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالےسے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر معیاری دواؤں سے جن لوگوں کی جان گئی ہرحکومت کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ :جعلی ادویات بنانے والوں کا خاتمہ سب کی ذمے داری ہے، جعلی ادویات کا دھندہ جاری رہنا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادویات بنانے والی فیکٹریوں میں کیا انتظامات ہیں سب چیزوں کا جائزہ لینا ہوگا، ادویات بنانے والی فیکٹریاں کسی صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی ہیں۔

Related posts