شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے


chehlam
ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ لاہور میں جلوس کے شرکاء کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔
کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس دو پہر کے وقت نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو نمائش، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، عیدگاہ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینان ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔ شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر ختم ہو گا۔ جلوس کے روٹ پر اڑھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ شرکاء کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جا رہی ہے جس کیلئے نادرا اہلکار بھی موجود ہیں۔

Related posts