عاصمہ جہانگیر کے حمائت یافتہ پیر کلیم احمد سپریم کورٹ بار کے صدرمنتخب



اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے حمائت یافتہ صدارتی امیدوار پیر کلیم احمد خورشید بار کے صدرمنتخب ہو گئے، جیت کی خوشی میں حامیوں کا جشن، نومنتخب صدر پیر کلیم احمد خورشید نے کہا ہے کہ ووٹ کے ذریعے ملک کا تحفط کروں گا سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار پیر کلیم احمد خورشید واضح برتری سے صدر منتخب ہو گئے پیر کلیم احمد خورشید نے گیارہ سو پینتالیس ووٹ حاصل کئےجبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوار حافظ عبدالرحمن انصاری ایک ہزار باسٹھ ووٹ حاصل کر پائے، سیکرٹری کی نشست پر صفدر تارڑ نے ایک ہزار اٹھانوے ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار میاں اسلم چھ سو اڑتیس ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،قمرالزمان قریشی پنجاب سے نائب صدرکی نشت جیت گئے، انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والے عہدیداروں کے حامیوں نے جشن منایا،،نو مبتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنانے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے، نو منتخب صدر پیر کلیم احمد خورشید کا کہنا ہے کہ وکلاء سے کئے وعدوں کو پورا کروں گا اور ان کے حقوق کا تحفظ کروں گا، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئےہمیشہ جدوجہد کی اور کرتا رہوں گا

Related posts

Leave a Comment