عشرت العباد : طویل ترین اننگز، اب جیل یاترا کا امکان

150773_90945971پاکستان کی تاریخ میں طویل ترین عرصہ تیرہ سال گیارہ ماہ اور تیرہ دن تک گورنر رہنے والے سبکدوش گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف کئی ایک انکوائریوں کا امکان ہے اور انہیں جیل بھیجنے کی بھی تیاریا ں کی جارہی ہیں۔ عشرت العباد پر سب سے بڑا الزام یہ لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی گورنر شپ کے دوران اپنی دوہری شہریت کو چھپائے رکھا جو کہ ملکی قوانین کی رو سے جرم ہے۔ عشرت العباد کے پاکستان کیساتھ برطانیہ کی شہریت رکھنے کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاؤ یونیورسٹی کے مالی معاملات‘ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کرنے‘ غیرقانونی بھرتیاں کرنے سمیت مزید کئی ایک الزامات کے تحت انکوائریاں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related posts