علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’بوگس حاضریاں‘‘ لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوگس حاضریاں ورکشاپس میں اور ریجنل کیمپسز میں زیادہ لگائی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بوگس حاضریاں اور جعلی اسائنمنٹ جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول کے تمام سبجیکٹس کی کلاس(ورکشاپ) میں بوگس حاضریاں لگائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر بوگس حاضریاں فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ کراچی‘ مظفر آباد‘ سرگودھا‘ ملتان ‘ ڈی جی خان‘ لاہور‘ کوئٹہ کے سب کیمپس میں لگائی گئیں۔یونیورسٹی کی آن لائن ہونیوالی ورکشاپس میں 90فیصد تک بوگس حاضریاں لگائی جا رہی ہیں۔جبکہ ریجنل سطح پر ہونیوالی ورکشاپس میں 60فیصد تک بوگس حاضریاں لگنے کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔ بوگس حاضریاں لگائے جانے میں ریجنل کیمپسز کے انچارج پوسٹ گریجویٹ ورکشاپس اور ریجنل ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ و ڈپٹی ڈائریکٹرز ملوث پائے گئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment