عمران خان بدکردار ہے،اسکے ہاتھوں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، گلالئی

پشاور(نیوزلائن)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف الزامات کی پٹاری کھولتے ہوئے پارٹی چھوڑدی۔ عائشہ گلالئی کہتی ہیں جہازوں میں بیٹھنے والا غریبوں کی بات کرتا ہے، جس شخص کے ہاتھوں عزتیں محفوظ نہیں، وہ آج لیڈر بنا ہوا ہے، عمران نیازی کی حرکتوں پر پختون قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے ون کا ٹکٹ اور جلسے میں تقریر کا موقع نہ ملنے والی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، میرے لیے پارٹی کا ٹکٹ کوئی بڑا مسئلہ نہیں اور ویسے بھی عمران خان کی ٹکٹوں کے معیار کچھ اور ہے جس پر میں پورا نہیں اترتی جب کہ آج جب لوگ تحریک انصاف کو جوائن کررہے ہیں تو میں ایسے وقت میں چھوڑ رہی ہوں، اس کی پیچھے کوئی بڑی وجہ ہی ہوگی، میں ایک روایتی خاتون ہوں اور میرے لیے عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں اور یہی میری پارٹی چھوڑنے کی وجہ ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا کو خراب اور خود کو فرشتہ سجھتے ہیں جب کہ وہ پاکستان کو لندن سمجھتے ہیں اور وہ یہاں مغربی کلچر متعارف کروانا چاہتے ہیں،67 سال کی عمر میں ان کی عادتیں اب ختم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ عزت دار خواتین کی عزتیں اس پارٹی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں، اور وہ خواتین کو غلط پیغامات بھیجتے ہیں لیکن اس کے برعکس نوازشریف ایک خاندانی آدمی ہے جو ماؤں بہنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کا وژن پسند تھا لیکن میں نے پارٹی میٹنگز میں شامل ہونا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ اس میں عمران خان صرف ہمیں یہ بتاتے تھے کہ کس لیڈر پر کس طرح کیچڑ اچھالنا ہے اور وہ لوگوں کے نام بگاڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مسائل ہیں اور وہ پارٹی کے ٹیلنٹڈ ورکرز سے حسد کرتے ہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی اس پارٹی میں جتنی تذلیل اور توہین کی جاتی ہے وہ کسی اور پارٹی میں نہیں ہوتی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو عمران خان کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پرویزخٹک کی کرپشن پر آنکھیں بند کررکھی ہیں جب کہ پرویز خٹک کے سارے رشتہ دار صوبائی حکومت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کے سارا خاندان حکومت میں شامل ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کرنے سے پہلے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں تھی،جہاں وہ خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی میں توانہوں نے یہاں خواتین کے حوالے سے بہت ہی مختلف ماحول دیکھا گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلیک بیری چیک کر لیں، پتہ چل جائے گا کہ وہ پارٹی خواتین کو کس طرح کے پیغامات کرتے ہیں اور کن کن خواتین کو پیغامات بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جوائن کی تو عمران خان کی طرف سے پہلا ایس ایم ایس اکتوبر 2013ءمیں ملا۔ وہ خود بھی بلیک بیری موبائل رکھتے ہیں اور خواتین سے بھی کہتے ہیں کہ وہ بلیک بیری رکھیں تاکہ ان کے پیغامات ٹریس نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے والے ہیں تو پہلے ان کا بلیک بیری چیک کر لیں تاکہ آپ کو پتہ چل جائے کہ وہ خواتین کو کس طرح کے پیغامات بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بدکردار ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو غلط پیغامات بھیجتے ہیں، ان کی وجہ سے ماﺅں، بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں :-

Related posts

Leave a Comment