عوام کو زہریلا گھی کھلانے والے ڈائریکٹ بلیک میلنگ پر اتر آئے


tullo
لاہور(رانا حامد سے)عوام کو سالہا سال تک زہریلا گھی کھلانے والے بااثر گھی ملز مالکان اپنا پول کھلنے پر براہ راست بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پنجاب کے گھی مینو فیکچررز سالہا سال سے عوام کو مضر صحت اور زہریلا گھی کھلانے میں ملوث تھے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے کھلے عام زہریلا گھی فروخت کررہے تھے۔
kisanحال ہی میں پنجاب حکومت کے ایک ادارے نے صوبہ بھر سے 71گھی و کوکنگ آئل کے نمونے لئے تو ان میں سے متعدد بڑے برانڈز سمیت 42برانڈز کا گھی و کوکنگ آئل غیر معیاری اور زہریلا ثابت ہوا۔ حکومتی ادارے نے ملز کو ان برانڈز کی مینو فیکچرنگ کردیا اور ان کی فروخت روکنے کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ایکشن ہوتا دیکھ کر گھی ملز مالکان سیخ پا ہو گئے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ متعلقہ ادارے کے ساتھ ڈیل نہ ہونے پر زہریلا گھی فروخت کرنے والے ملز مالکان نے ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز لائن کے مطابق گھی ملز مالکان نے اپنے زہریلے گھی کی فروخت کسی طور بند نہ اور ہر صورت غیر معیاری گھی کی فروخت جاری رکھنے کا تہیہ کیا ہے اوراس کیلئے براہ راست حکومت اور حکومتی اداروں کیساتھ بلیک میلنگ شروع کر دی ہے۔
sufi
زہریلا گھی بنانے والے ملزمالکان نے اپنے دیگر مینو فیکچرر ساتھیوں کے ساتھ مل کردھمکی دی ہے کہ اس کیلئے وہ ہڑتال‘ مظاہرے‘ احتجاج‘ گھی کی سپلائی روکنے سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ جن کمپنیوں اور برانڈذ کا گھی غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیا گیا ہے . گھی و کوکنگ آئل کے حوالے سے بڑا نام ”کسان گھی“ بھی غیر معیاری ہے اور انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔کشمیر کینولا آئل‘ شاہ تاج کوکنگ آئل‘ سویا سپریم کوکنگ آئل‘ صوفی سن فلاور کوکنگ آئل‘ تلو بناسپتی‘ شان کوکنگ آئل‘ شان بناسپتی‘ سمارٹ کوکنگ آئل‘ غنی کوکنگ آئل‘ کوکو بناسپتی‘ سویا سپریم بناسپتی‘ اولیو پریمیئم کینولا آئل‘ مومن کوکنگ آئل‘ معیار بناسپتی‘ مومن بناسپتی‘ سلوی سپینش اولیو آئل‘ سیزن بناسپتی‘ سن ڈراپ کوکنگ آئل‘ تلو کوکنگ آئل‘ مان بناسپتی‘ ناز بناسپتی‘ مالٹا بناسپتی بھی شامل ہیں

Related posts