فوج پیچھے رہ کرعدالتوں سے فیصلے کرانے میں مددکررہی ہے



اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیا،پاکستان کی فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گا یہ کیس کھلے اس میں شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔ شیخ رشیدنےاپنے انٹرویو مٰیں کہ کہاکہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے ،باقی 70سالوں میں40ارب قرضہ لیاگیا،ایل این جی منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن ہے ،سب سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ747میں جولوگ پکڑے گئے جن کی بلیوائیرلائن نکلی ،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیااوراسے وزارت عظمیٰ دیدی گئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدالتیں بدل گئیں فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں ۔فوج پیچھے رہ کرعدالتوں سے حق اورسچ کے فیصلے کرنے میں مددکررہی ہے ،فوج اقتدارمیں آئے بغیرجمہوریت کے ہوتے ہوئے قانون کی حکمرانی قائم کررہی ہے ۔ شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کواپنے سگے بھائی پربھی اعتبارنہیں ہے ۔نوازشریف کے بچے سولہ سال کی عمرمیں 18کروڑروپے کے فلیٹ کے مالک بنتے ہیں ،عوام کاخون چوسنے والے ان کوکہہ رہے ہیں کہ آپ نے فیصلہ کرناہے کہ انصاف ہوایانہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوری کی دولت چھپانے کیلئے 19کمپنیاں بنائی گئیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔سپریم کوڑٹ کاحکم نہ ماننے پرچیئرمین نیب کواستعفیٰ دیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گاکہ حدیبیہ کیس کھلے اس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment