فوٹوگرافر کا تصویر کھینچنے کیلئے 3 سال انتظار


3-year-waitکیا کسی خاص نظارے یا کسی خاص مقام کی تصویر کھینچنے کے لیے کبھی آپ نے 3 سال تک محنت کی ہے ؟ یقیناً ایسا نہیں ہوا ہو گا ، مگر روسی فوٹوگرافر الیکسے تریفی موو کو برفانی ریچھ کی تصاویر کھینچنے کے لیے 3 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا ، کیونکہ برفانی ریچھ جتنا خوبصورت اور معصوم ہے ، اتنا ہی شرمیلا اور لوگوں سے ڈرنے والا ہے ۔ اس لیے برفانی ریچھ لوگوں کے سامنے نہیں آتا اور ایسے جانور کی تصاویر لینا فوٹوگرافرز کے لیے واقعی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ روس کی بیکال جھیل کے قریب الیکسے تریفی موو کا انتظار تین سال کے بعد ختم ہوا جب برفانی ریچھ کا بچہ اس کے سامنے آیا ۔ روسی فوٹوگرافر کے مطابق برفانی ریچھ کے مقابلے میں اس کے بچے انسانوں سے نہیں ڈرتے ، برفانی ریچھ کے بچے لوگوں کے بارے میں متجسس ہوتے ہیں ۔ فوٹوگرافر کے مطابق برفانی ریچھ ایک خوبصورت اور معصوم جانور ہے مگر کینیڈا جیسے ممالک میں سالانہ ہزاروں برفانی ریچھوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے ۔

Related posts