فیصل آبادمیں صحافی کالونی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے‘ سلمان غنی


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی یہاں کے صحافیوں کا حق ہے۔ پنجاب حکومت فیصل آباد کے صحافیوں کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے ۔ اور حکومت اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کوئی گروپ بھی باہر نہ رہے ۔ سب کی مشاورت سے فیصل آباد میں صحافی کالونی کا قیام ممکن ہو سکے اور اس کے لئے ایک متفقہ لسٹ تیار کر لی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایف یو جے کے وفد نے طاہر رشید کی صدارت میں ان سے ملاقات کی۔وفد میں ندیم جاوید‘ حامد یٰسین‘ قدیر سکندر‘ ذیشان خان‘ عرفان جاوید‘ منظور عالم ایاز‘ عبداللہ مسعود‘ محمد نورالامین‘ آصف غفار شامل تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سبحان علی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ سب گروپوں اور سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کررہے ہیں۔اور کوشش کریں گے کہ کسی کیساتھ زیادتی نہ ہو اور نہ ہی کوئی محروم رہے۔ان کہنا تھا کہ اس کام میں تاخیر نہیں ہوگی اور آئندہ چند دنوں میں کمیٹی بنا کر اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔اس موقع پر ایف یو جے کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کیلئے کی جانیوالی ہر کوشش اور تمام اقدامات کی فیصل آبادیونین آف جرنلسٹس حمائت کرے گی۔فیصل آباد صحافی کالونی کے کیلئے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی ہم حمائت کرتے ہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

Related posts