فیصل آباد‘ فائرنگ کے تبادلے میں 7افراد جاں بحق‘2زخمی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ ٹیکسٹائل سٹی کی نواحی تحصیل تاندلیانوالہ میں تھانہ ’’کر‘‘ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فصل کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ایک ہی گاؤں کی دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر سات افرادزندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا ۔ تاہم کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Related posts

Leave a Comment