فیصل آباد میں انتخابی ریلی نکالنے پر بلاول بھٹو کو نوٹس


فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصل آباد میں ریلی نکالنے پر ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔اور 24 جولائی تک خودپیش ہونے یا اپنے نمائندے کے ذریعے جواب طلب کر لیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے ریلی الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکالی۔ ریلی کیلئے پی پی پی یا بلاول بھٹو نے پیشگی اجازت بھی نہیں لی۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کی مقامی قیادت نے بلاول بھٹو کی اسلام آباد سے آنیوالی ریلی کیلئے فیصل آباد کی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجزات دینے سے انکار کردیا تھا مگر اس کے باوجود پی پی پی نے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لاہور روانہ ہوگئی۔

Related posts