فیصل آباد: مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

policeفیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو بھی ماراگیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مشکوک افراد نے رُکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار محمد اشرف بھی شہید ہوگیا، شہید پولیس اہلکار اور ہلاک ڈاکو کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں مزید قانونی کارروائی جاری ہے

Related posts