قندیل بلوچ کا قتل، شرمین عبید چنائے اور میڈونا میں معاملات طے پاگئے

qandeel-medoonaسوشل میڈیا کی ملکہ کہلائے جانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں قندیل کی کہانی معروف امریکی گلوکارہ میڈونا سنائیں گی۔فلم بنانے والی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ ان کی نئی دستاویزی فلم جو کہ قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی جا رہی ہے میں کہانی کو بیان کرنے کے لیے ان کی میڈونا سے بات چیت ہو گئی ہے، میڈونا اس بارے بہت پر جوش ہیں۔میڈونا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے کو اپنی دوست قرار دیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.