قومی اسمبلی نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظور کر لیا


اسلام آباد(نیوزلائن)قومی اسمبلی نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظور کر لیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم کو مسترد کردیا گیا،بل کے منظوری کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن اصلاحات ب2017 ءکی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیرقانون زاہد حامد نےالیکشن بل 2017 پیش کیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ،تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅں نے بل کی مخالفت کی، اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی شروع کردی گئی، اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔بل کے منظوری سے قبل اپوزیشن کے اراکین نے سپیکر ڈائس کو گھیر لیا تھا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مگر اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی نے بل کو منظور کر لیا اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ صدر پاکستان آج ہی اس بل پر دستخط کردیں گے۔ واضح رہے الیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ہی نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔

Related posts

Leave a Comment