لاہور : ٹرک سے 32 کروڑ کی چرس پکڑی گئی


لاہور(نیوزلائن) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی‘ رنگ روڈ سے31کروڑ 75لاکھ مالیت کی چرس سے بھرا ٹرک پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کر کے رنگ روڈسے چرس لے کر جاتے ہوئے ٹرک کو پکڑ لیا۔ ٹرک پرچرس خیبر ایجنسی سے لائی جا رہی تھی ۔ حکام نے بتایاہے کہ تین ہزار ایک سو پچھتر کلو چرس ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا ئی گئی تھی۔اینٹی نارکوٹکس نے ٹرک ڈرائیور خورشید خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related posts