لاہور , چنبہ ہاؤس سے مسلم لیگ(ن) کی خاتون کارکن کی لاش برآمد

لاہور(نیوزلائن) ریس کورس میں چنبہ ہاؤس کے کمرے سے مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نیوزلائن کے مطابق لاہور میں ريس كورس كے علاقے چنبہ ہاوس کے کمرے سے 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چنبہ ہاؤس کے کمرہ نمبر 26 میں ویٹر بل لینے گیا تو وہاں خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت سمیعہ نامی خاتون کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ساہیوال سے ہے، خاتون نے 2 نومبر کو مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے نام سے کمرہ لیا اورجب سے وہ وہیں ٹھہری ہوئی تھی جب کہ کمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے چنبہ ہاؤس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جب کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خاتون نے خود کشی کی یا اسے قتل کیا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کا کہنا ہے کہ سمعیہ میرے حلقے سے تعلق ضرور رکھتی ہیں لیکن وہ میری رشتہ دار نہیں ، خاتون سے میری ایک دو بار ملاقات ضرور ہوئی تھی اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونا چاہتی تھی۔

Related posts