لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی تعینات


naved-mukhtar
راولپنڈی (نیوزلائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نئی ترقیاں ہونے سے پہلے بطور کور کمانڈر کراچی کے کام کر رہے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل ارشد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی تعینات کردیا تھا جبکہ اتوار کو انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر بنادیا تھا جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کا عہد ہ خالی ہوگیا تھا دوسری جانب پاک آرمی میں حالیہ تقررو تبادلوں کے دوران تمام نشستیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ڈی جی آرمز بننے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشست تاحال خالی ہے اور اس پر اعلان ہونا باقی ہے۔

Related posts