مارشل آرٹ کےماہر فنکار

martialactorsمارشل آرٹ لڑائی کا ایک ایسا حیرت انگیز فن ہے جسے فلمی دنیا سے وابستہ ہر ایکٹر اپنانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر جوڈو کراٹے، جسے بروس لی نے بین الاقوامی سطح پر شہرت دی، بالکل اسی طرح مارشل آرٹ کا فن بھی چین سے آیا جہاں کم وبیش ہر فلم میں اس کے ماہر نظر آتے ہیں۔
اکشے کمار: اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ مارشل آرٹ کے حوالے سے انتہائی جذباتی اور جنونی ہیں۔ انہیں اپنے اس فن پر فخر ہے۔ اکشے اپنی کام یابیوں کو مارشل آرٹ کے مرہون منت سمجھتے ہیں۔ وہ کراٹے میں میں سکس ڈگری بلیک بیلٹ ہیں۔ نہ صرف یہ بل کہ انہیں ماسٹر آف انسٹرکٹر کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر اسکول میں بچوں کو مارشل آرٹ کی تر بیت ضرور دینی چاہیے، تاکہ وہ اپنی حفاظت خود کرسکیں۔ اکشے تائی کوانڈو بلیک بیلٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں جن دنوں وہ ایک ریستوراں میں بہ طور شیف کام کر رہے تھے Muay کی تربیت بھی حاصل کی۔
٭پریانکا چوپڑہ: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کو محنتی اور بہادر اداکارہ کہا جاتا ہے۔ ان کی اپنے فن سے محبت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ اپنے ہر کردار کے لے بے انتہا محنت اور لگن سے کام کرتی ہیں۔ یہ رول کسی ایکشن گرل کا ہو یا پھر کوئی رومانوی کردار، وہ خود کو ہر طرح کے روپ میں بڑی کام یابی سے دھار لیتی ہیں۔ ان کے کام یاب ایکشن کرداروں میں ڈان، ڈرونا، میری کوم اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جے گنگا جل شامل ہیں۔
میری کوم کے لیے انہوں نے باکسنگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی جب کہ ہالی وڈ ٹی وی سیریز بے واچ کے لیے پریانکا مارشل آرٹ کے کئی ایکشن سیکھ رہی ہیں۔ بے واچ کے لیے انہوں نے مارشل آرٹ کی خصوصی قسم “Kajukenbo” کی ٹریننگ لی ہے۔ یہ مارشل آرٹ کے مختلف حصوں کا مجموعہ ہے اور یہ لفظ Karate (Ka), Jujutsu (Ju), Kenpo (Ke) Boxing (Bo) سے مل کر بنا ہے۔
٭ریتھک روشن: ریتھک روشن سحر انگیز شخصیت کے مالک ایک ایسے اداکار ہیں، جن کی اداکارانہ صلاحیتوں کا ہر کوئی اعتراف کرتا ہے، لیکن ان کی پہچان صرف ایکٹنگ ہی نہیں بل کہ ان کی جسمانی فٹنس اور خوب صورتی بھی ہے اور اس کی جھلک فلم بینگ بینگ اور کرش تھری میں نظر آتی ہے۔ ریتھک روشن نے فلم ٖفضا اور مشن کشمیر کے لیے مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کی تھی، جس کا مظاہرہ وہ اب وہ اپنی تمام فلموں میں کرتے نظر آتے ہیں

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.