متنازعہ خبر چھپوانے پر اہم ترین حکومتی شخصیت نے پاک فوج کے سامنے اعتراف جرم کر لیا

معروف صحافی غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ متنازعہ خبر کے معاملے پر ایک حکومتی شخصیت نے پاک فوج کے سامنے اعترافی بیان دیدیا ہے اور آرمی ایکٹ کی تلوار بھی حکومت کے سر پر لٹک رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی غلام حسین نے کہا کہ ” آرمی ایکٹ کی ان کے سر پر لٹک رہی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ملوث ان کے ’موٹے موٹے‘ بندے پکڑ کر لے جانے ہیں اور یہ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے اور انہوں نے بیان بھی دیدینے ہیں۔ ایک نے تو اعترافی بیان بھی دیدیا ہے اور کہا ہے کہ میرا کوئی قصور نہیں ہے، یہ فلاں نے کیا ہے، فوج کچی گولیاں نہیں کھیل رہی، انہوں نے پہلے ہی سارے ثبوت اکٹھے کر کے دئیے ہی اور یہ تو بس اب ’گونگلوﺅں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں‘۔“معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عدالت کے ذریعے پانامہ گیٹ، عمران خان سڑکوں پر اور تیسرا فوج کے ذریعے ڈان گیٹ آ چکا ہے۔ اور اس ان تمام معاملات کے بارے میں توقع یہ بھی ہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں بڑے اہم فیصلے ہونے والے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.