مجھے پنجاب داخلے سے روکا تو شریف بھی خیبر پختونخوا نہیں آسکیں گے: پرویز خٹک

downloadپشاور سے اسلام آباد آنے والے راستے بند کرنے پر وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت آمنے سامنے آگئے۔ راستے بند کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پنجاب داخل نہ ہونے دیا گیا تو پھر نوازشریف کو بھی خیبرپختونخوا نہیں آنے دیا جائے گا۔پرویز ختک نے کہا کہ شہباز شریف کو وارننگ دیتے ہیں بہت ہو چکا راستے بند کرنا غیر آئینی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ صوبے بند کرنا آئینی اور اسلام آباد بند کرنا غیر آئینی ؟ پرویز خٹک نے اپنے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل صوابی انٹرچینج پر پہنچیں اور خیبر پختونخوا کے حقوق پر فیصلہ کریں

Related posts