مردوں کے حقوق سے متعلق بل لانے کی منظوری

pakistani-men-fashion-1چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے مردوں کے حقوق سے متعلق بل لانے کی درخواست کی منظوری دیدی ہے ۔
نیوزلائن کے مطابق مولانا شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس ہواجس میں کونسل کے رکن زاہد محمود قاسمی نےمرد وں کے حقوق سے متعلق درخواست دی، درخواست میں تحفظ خواتین بل کی طرح مردوں کے حقوق کا بل بھی لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بعض خواتین بھی مردوں پر تشدد کرتی ہیں اورمردوں کوگھروں سے نکال دیا جاتا ہے، اس لیے ان کے تحفظ کیلئے بھی بل پیش کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں مردحضرات کے حقوق کے معاملے سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈازیرغور آیا جن میںحقوق نسواں بل،بچوں کے حقوق،ہیگ معاہدوں میں پاکستان کی شمولیت پربحث، قومی پالیسی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور ہندو میرج بل پر غورشامل ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارشات پرعملدرآمد کے لئے وزیراعظم کوخظ لکھ دیاہے جس میں وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق وزیراعظم ملاقات کا وقت دیں تاکہ سفارشات پرعملدرآمد کا روڈ میپ تیارکیا جاسکے ۔ مردوں کی حمایت میں درخواست دینے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن زاہد محمود قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بعض مقامات پر خواتین مردوں پرتشدد کرتی ہیں، خواتین کا مردوں پرتشددخلاف شرع اورخلاف آئین ہے اس لیے حقوق نسواں بل کی طرح حقوق مرداں بل بھی منظور ہونا چاہیے:۔

Related posts