مشکوک بولنگ ایکشن قانون سب کے لیے یکساں نہیں : محمد حفیظ

لاہور (نیوزلائن) قومی کرکٹر محمد حفیظ آئی سی سی پر برس پڑے۔ آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ مشکوک بولنگ ایکشن کا قانون سب کے لیے یکساں نہیں ہے۔ امپائرز منفی سوچ رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر خوش ہوں لیکن مشکوک بولنگ ایکشن کے قانون اور اس کے ذریعے بولرز سے نپٹنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں ہیں۔
اس وقت بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسے بولرز ہیں جن کے بولنگ ایکشن میں گڑبڑ لگتی ہے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔ کسی بولر کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کر دیا جاتا ہے اور کسی کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امپائرز کسی بولر کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں تو ہر چیز بری لگے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رواں ہفتے کلئیر کردیا تھا جس کے بعد آل راونڈر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہیں کھل گئی ہیں۔

Related posts