مشہور سٹیج اداکارہ قسمت بیگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق


1لاہور(نیوز لائن)پاکستان کی مشہور سٹیج اداکارہ قسمت بیگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئیں۔ نیوز لائن کے مطابق اداکارہ پر قاتلانہ حملہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کیا گیا فائرنگ سے اداکارہ اور ان کا ڈرائیورشدید زخمی ہوئے۔ اداکارہ قسمت بیگ کو 12گولیاں لگیں ایک ان کے ہاتھ میں جبکہ گیارہ گولیاں ان کے پاؤں میں لگی ہیں۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا یا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی مگر کئی گھنٹے آئی سی یو میں رہنے کے بعد وہ جاں بحق ہو گئیں۔لاہور پولیس نے اداکارہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ قسمت بیگ پر کچھ عرصہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا تا ہم اس میں وہ جانبر ہو گئیں تھیں۔ اس وقت بھی انکے پاؤں میں گولیاں ماری گئیں تھیں۔تاہم جمعرات کو ہونیوالا قاتلانہ حملہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔
15193588_322294421487812_6015837800539181455_n15203126_322292874821300_3128303650078914941_n

Related posts