مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کا سو سالہ ریکارڈ توڑنے کے قریب


misbah
لاہور (نیوزلائن)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اور لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کا سو سالہ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ ماہرین امید کر رہے ہیں کہ مصباح اس منفرد ریکارڈ کو سو سالہ کا نہیں ہونے دیں گے . قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو 40 برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 784 سکور درکار ہیں۔ ایک اور منفرد عالمی ریکارڈ مصباح الحق کا منتظر ہے۔ مصباح 40ویں سالگرہ سے لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سولہ سو ستاون رنز بنا چکے ہیں۔ اس ریکارڈ پر اس وقت انگلش بلے باز جیک ہوبس کا قبضہ ہے۔ انہوں نے 1922 میں عمر کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد دو ہزار چار سو چالیس رنز بنائے۔ ون ڈے میں 40 برس کے بعد 595 رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ مصباح الحق ہی کے نام آگے درج ہے۔

Related posts