مضر صحت دودھ ”کپ شپ“کی فیکٹر ی سیل،40ہزار لیٹر دودھ ضائع


cup-shup
لاہور (نیوز لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائے کے لئے ”کپ شپ“بنانے والی فیکٹری کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا اور 40ہزار لیٹر تیار کپ شپ ضائع کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائے کے لئے معروف ٹی وائٹنر ”کپ شپ“ کو 3.5 فیصد ملک فیٹ کی بجائے8فیصد ویجیٹیبل فیٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے پر چند ماہ پہلے دو مرتبہ وارننگ جاری کی لیکن ”کپ شپ“بنانے والے ادارے نے مضر صحت اجزاء کا استعمال ترک نہیں کیا جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ”کپ شپ“فیکٹر ی کو سیل اور40 ہزار لیٹر ”کپ شپ“ضائع کر دیا۔

Related posts