ملک کے ہر یوٹرن پر عمران خان کی تصویر لگنی چاہئے:شہباز شریف


سرگودھا(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،عوام کو شیر پر مہر لگا کر اپنے قائد کو باہر لانا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن گیا ہے، اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دینگے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہفتہ کو سرگودھا میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،اس روز عوام کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف، مریم نواز کو جیل سے باہر لانا ہوگا۔ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ہیں اور پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے اور الزام خان ایک بات کے بعد دوسری بات بدل لیتے ہیں۔ اس لئے اسے جھوٹا خان کہا جاتا ہے ،عوام جانتے ہیں کس نے کام کیا اور کس نے شور مچا کر دھکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تصویر ہر یو ٹرن کے نشان پر لگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب کسی کے فریب میں نہ آئیں اور شیر پر مہر لگائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں اور عمران خان کی تصویر ہر یوٹرن پر لگنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی میٹرو پر انگلی اٹھائی اور پھر خیبرپختونخوا نے بھی میٹرو بنانے کی کوشش کی اور اس کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیدیا لیکن اب تک وہاں میٹرو نہیں بن سکتی اور پورا علاقہ کھنڈر بن گیا ہے ۔ پشاور میٹرو پر خرچ ہونے والی رقم تحقیقات ہو رہی ہے۔

Related posts