نئی حلقہ بندیوں میں شہر کی سیاست بری طرح متاثر


فیصل آباد (نیوزلائن) قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں سے شہر کی سیاست بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے سات صوبائی حلقے دو‘ دو ایم این ایز اور ایک صوبائی حلقہ تین ایم این ایز کے حلقہ میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔شہر کا کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جسے پرانا حلقہ قرار دیا جا سکے۔ ہر حلقے میں اضافہ اور حدود میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ایم پی ایز کے صرف دو حلقے ایسے ہیں جو مکمل طور پر کسی ایک ایم این اے کے ساتھ شامل ہیں جبکہ دیگر تمام صوبائی حلقے ایک سے زیادہ ایم این ایز کیساتھ شامل کر دئیے گئے ہیں۔ یہ دونوں حلقے متوقع طور پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیاس انصاری کے ہو سکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ تمام حلقوں میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایم پی ایز کو دو سے تین ایم این ایز کے حلقوں سے ملایا گیا ہے۔ کئی موجودہ ارکان اسمبلی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں ہیں اور ان میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور حلقہ بندیوں کو بے ترتیب قرار دیتے ہوئے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کئے ہوئے ہیں۔

Related posts