نئی حلقہ بندیوں پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات برقرار


اسلام آباد(نیوزلائن) حکومت نئی حلقہ بندیوں پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام، آئینی ترمیم پر اختلافات برقرار، نیا الیکشن وقت پر ہو گا یا نہیں، معاملہ اُلجھنے لگا، پارلیمانی رہنماؤں کی پھر بیٹھک لگے گی۔ نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ کے تحفظات برقرار ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی حمایت کر دی۔ نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ پیپلز پارٹی معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جانے پر ڈٹ گئی۔ فاروق ستار کہتے ہیں مردم شماری کے نتائج کو ہی قبول نہیں کیا، نئی حلقہ بندیوں کی طرف کیسے جائیں؟ تحریک انصاف نے بھی وزن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پلڑے میں ڈال دیا۔ شیخ رشید نے بروقت الیکشن نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سپیکر ایاز صادق کہتے ہیں مزید مشاورت کیلئے اجلاس بدھ کو بھی ہو گا، سب سیاسی جماعتیں قیادت سے مشاورت کر کے جواب دیں گی۔

Related posts

Leave a Comment