نئی دہلی میں امریکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ


نئی دہلی(نیوز لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک انڈین گائیڈ نے اپنے چار دیگر ساتھیوں سے مل کر امریکی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔دہلی پولیس نے شہر کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہونیوالی گینگ ریپ کی واردات کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ پولیس کو اس جرم کی اطلاع خود اس خاتون نے دی۔نیوز لائن کے مطابق امریکی خاتون کا بھارتی دارالحکومت میں گینگ ریپ اس سال اس کے دورہء بھارت کے دوران کیا گیا اور یہ واقعہ بھارت میں جنسی جرائم کے اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے، جس میں بھارت کی سیاحت کے لیے آئی ہوئی غیر ملکی خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اس اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اس وقت امریکا میں ہے، جہاں سے اس نے نئی دہلی پولیس کو خود یہ شکایت درج کرائی۔ شروع میں اس خاتون کی طرف سے بھارتی پولیس سے رابطہ امریکا میں سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے کیا گیا۔نئی دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر مکیش مینا نے بتایا کہ گینگ ریپ کا ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متعلقہ خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی روشنی میں ہر پہلو سے مکمل چھان بین کی جائے گی۔

Related posts