نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا افسر محمود اختر گرفتار

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز کے دوران فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں چار افراد شہید جبکہ تئیس افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور مارٹر گولے گرنے کی وجہ سےدرجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related posts