نئے تعینات ہونیوالے گورنر سندھ شدید بیمار‘ہسپتال داخل


governrچند روز قبل ہی تعینات ہونیوالے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرد یا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی طبیعت اتوار کی رات اچانک خراب ہوئی گورنر ہاؤس کے عملے نے انہیں فوری ایک نجی ہسپتال پہنچایا
ذرائع کے مطابق 80 سالہ گورنر سندھ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور سینے میں انفیکشن بھی ہے جنہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی طریقے سے آکسیجن دی جارہی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو سینے میں انفیکشن کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں ایک روز کے لیے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ 14 سال تک گورنر شپ کے عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کی سبکدوشی کے بعد 11 نومبر کو جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے نئے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا

Related posts