نااہلی کیس‘ سپریم کورٹ کا عمران خان کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری چانس


اسلام آباد(نیوزلائن) نااہلی کیس، عمران خان کو پچیس جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت، شاید بعد میں موقع نہ دیں، دیکھنا چاہتے ہیں اتنا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر تو نہیں گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس، لندن فلیٹ کی منی ٹریل بھی طلب۔ وکیل استغاثہ اکرم شیخ کی کیس 7 اگست کو ان کی حج پر روانگی سے قبل مکمل کرنے کی استدعا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے تک نہیں ہو سکتا، بہت فکر مند ہیں کہ اس طرح کے مقدمات جلد از جلد نمٹ جائیں، سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مقدمہ ٹرائل ہے یا انکوائری۔ وکیل صفائی نعیم بخاری کے دلائل کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے نیازی سرسز کا بینیفشل مالک ہونا تسلیم کیا ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ لندن فلیٹ کے لئے پیسہ پاکستان سے تو نہیں گیا، آف شور کمپنیاں عموماً منی لانڈرنگ یا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی جاتی ہیں، عدالت کے سامنے سوال ایسے شخص کی ایمانداری کا ہے جو عوامی عہدہ بھی رکھتا ہے، اس کی غیرملکی آمدن کے متعلق مطمئن کیا جائے، دستاویزات جمع کرانے کیلئے 25 جولائی کے بعد وقت نہیں دیا جائیگا۔

Related posts

Leave a Comment