ناقص کارکردگی: پنجاب کے183 ہیڈ ماسٹرز کیخلاف کارروائی شروع

لاہور (نیوز لائن) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے183 اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ لگا دیا گیا اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ نیوز لائن کے مطابق لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آئے روز طلباء کے بڑھتے ہوئے ڈارپ آؤٹ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ سیکرٹری سکول عبدالجبار شاہین کے حکم پر 183 ہیڈ ٹیچرز کے خلاف پیڈا کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیاہے جس میں اساتذہ سے طلبا کی غیر حاضری، ڈارپ اوٹ سالانہ نتائج میں ناقص کاردگردگی پر 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے گریڈ 17 اور 18 کے ہیڈ ٹیچر کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیاہے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کاروائی کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی بنادی ہے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی پی آئی مشتاق سیال،ڈائریکٹر ایڈمن فیض اللہ خان ہوں گے جو مذکورہ اساتذہ سے جواب طلب کرکے کے ان کے خلاف حتمی کاروائی کریں گے۔

Related posts