نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے


nawaz-sharifحالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نواز شریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے چوہدری نثار مرکر بھی استعفیٰ نہیں دے گا جب کہ ان ہاوٴس کسی تبدیلی کا امکان نہیں، عمران خان نے دھرنا موخر کردیا کہ شائد لوگ لڑجھگڑ کر بھی نہ پہنچ سکیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آتا، حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سینئر وزیر نے سکیورٹی اجلاس کی خبر کی تصدیق کی تھی لہذا پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنانا اس حکومت کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پاناما لیکس کا نہیں یہ کیس تو صادق اور امین کا ہے جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ٹی او آر پر نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں 4 نومبر کو بل پیش کررہے ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ مخالفت نہ کرے، ہمارا بل پاناما سمیت کرپشن کے تمام مقدمات کی تحقیقات کرے گا۔
خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد اور عارف علوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند کرنے سے دشمنوں کو فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کے کارکن پرامن ہیں تو کارروائی زیادتی ہے اور کارکنوں کے خلاف کارروائی کے بعد تحریک کو نہیں روکا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت محفوظ ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب لڑ رہے ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز کبھی بھی وزیراعلیٰ سندھ کی سرزنش نہیں کرسکتا

Related posts