نوازشریف کے سمدھی کی خفیہ دوسری شادی‘ کلثوم نوازناراض

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور دوسری شادی کر رکھی ہے اور وہ بھی ایک ن لیگی خاتون رکن قومی اسمبلی سے ‘ اپنے سمدھی کی اس خفیہ شادی پر خاتون اول بیگم کلثوم نواز شدید ناراض ہیں اور خفیہ شادی کے بعد سے اب تک اپنے سمدھی کو بلاتی نہیں ہیں، یہ انکشاف کیا ہے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سنیئر صحافی نے۔ ماضی میں اسی پروگرام میں ایک معروف صحافی نے عمران خان کی ریحام سے شادی کا بھی انکشاف کیا تھا۔ پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خفیہ شادی اپنی ہی پارٹی کی ایک رکن قومی اسمبلی سے کی ہے اور آج کل وہ اپنی فیملی کی بجائے اسی رکن قومی سمبلی کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔