نواز الطاف ڈیل فائنل‘ پرویز رشید کو اسی کی سزا ملی

nawaz-altafپاکستان تحریک انصاف کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی میں بلاشبہ بھارت ملوث ہے۔ نبیل گبول کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی میں بھارتی تنظیم را براہ راست ملوث ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ گورنر سندھ کو مسلم لیگی حکومت نے الطاف حسین کی ایما پر ہٹایا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے لندن میں بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کی تھی۔ نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں حکومت نت ثبوت لندن نہیں بھیجے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس میں دسمبر کے پہلے ہفتے تک پریشانی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم کو ایک بار پھر متحدکرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت عمران فاروق قتل کیس کے شواہد لندن روانہ کرتی ہے یا نہیں۔

Related posts