نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(نیوزلائن) بات پھر سے سپریم کورٹ پر حملے کی طرف جارہی ہے، پوری قوم کو تیار رہنے کی کال دے رہا ہوں، مسلم لیگ نواز نے تین سال سےعوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے، قطری شہزادے کو بلانا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے۔یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ ججز نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا تھا قطری شہزادے نےبیان نہ دیا تو یہ خط ردی کا ٹکڑا ہے اور لیگی وزراء کہتے ہیں کہ قطری کا بیان لیے بغیررپورٹ نہیں مانیں گے جبکہ قطری شہزادے کو پیش کرنا شریف خاندان کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پرالزام لگا ہے تو ان کو ہی ثبوت پیش کرنا ہوں گے، قطری شہزادہ تلور کا شکار کرنے تو پاکستان آجاتا ہے اب کیوں نہیں آرہا؟ لگتاہے بات پھر1997کی طرح سپریم کورٹ پرحملے کی طرف جارہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کوئی’’بناناریپبلک‘‘ ہے یا آپ اسے بنانا ریپبلک بنانا چاہتے ہیں، سارے ادارے تو ان لوگوں نے تباہ کر دیئے ہیں اور کہتےہیں کہ سازش جےآئی ٹی کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز لیگ کے ممکنہ حملے سے سپریم کورٹ کو بچانے کیلئے پوری قوم کو تیار رہنےکی کال دے رہاہوں، اس سے پہلے پی ٹی آئی کے کارکنان کو تیار رہنے کی کال دے چکا ہوں وکلاء اورسول سوسائٹی بھی تیار رہے سپریم کورٹ پر حملہ ہونے جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اب سپریم کورٹ اور فوج کےخلاف لگ گئے ہیں جبکہ مریم نواز نے نئےآرمی چیف اور چیف جسٹس کی آمد پر اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا تھا، مریم نواز نے یہ تاثر دیا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہمارے آدمی ہیں، آج یہ ہی لوگ چیف جسٹس اور آرمی چیف کےخلاف بیانات دے رہےہیں۔عمران خان نے کہا کہ جےآئی ٹی میں پیشی کے بعد ان کے منہ سوجے ہوئے ہوتے تھے اور پیشی کے فوراً بعد ان کو عمران خان یاد آجاتا تھا، باہر نکلتے ہی معصومیت سے کہتے تھے کہ ہماراجرم کیا ہے پھر کہتےہیں کہ ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔انہوں نے جےآئی ٹی کو سازش قرار دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن خود 3سال سے عوام کو بےوقوف بنا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کی ٹیمپرنگ کابھی انکشاف ہوگیا ہے، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو کہا تو انہوں نے ایس ای سی پی کو پکڑا۔ایس ای سی پی کےریکارڈ میں ٹیمپرنگ سے ہماری بات کی وضاحت ہوگئی۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نوازشریف کے ماتحت ادارے صحیح کام نہیں کریں گے۔نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے قوم بھی دیکھے کہ کل یہ لوگ کیا کرنے جارہے ہیں، عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل پرڈالیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نے کل جس طرح کی پریس کانفرنس کی اس کامطلب ہے کہ یہ لوگ کیس ہارگئے ہیں۔یہ لوگ پہلےسے کہہ رہےہیں کہ سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانیں گے،حالات جس طرف جارہےہیں سپریم کورٹ اسےاسٹیپ ڈاؤن کرائے،عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد میں میڈیا نےبہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کےجج نے نوازشریف کا نام گاڈ فادر بالکل درست رکھا ہے، اس گاڈ فادر سے ملک و قوم کی جان چھڑانے کیلئے مجھے اپنی نااہلی بھی قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی پیشی مجھے بھی اچھی نہیں لگی، آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر مریم صفدر کا نام موجود ہے، ویب سائٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم صفدرہیں۔

Related posts

Leave a Comment