نواز شریف کے بعد کون کون نااہل ہونے جا رہا ہے ‘ کیس تیار


اسلام آباد(نیوزلائن )میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے نااہل ہونے کے بعد سیاسی شخصیات کے نااہل ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نہیں ہے۔ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں کے اہم سیاسی رہنماؤں کا سیاسی مستقبل نااہلی کی قینچی سے تاریک ہوجائے گا۔نیوزلائن کے مطابق نااہل ہونے والوں کی متوقع لسٹ میں اپوزیشن کے اہم رہنما عمران خان کا نام بھی شامل ہے ۔ ان کے خلاف آرٹیکل 62اور 63کا ایک کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔تحریک انصاف کے ہی جہانگیر ترین بھی نااہلی کی زد میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی نااہل کروانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔شہباز شریف کیخلاف الیکشن نااہلی کا ایک کیس پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے جبکہ حدیبیہ پیپر ملزکیس میں بھی ان کااور حمزہ شہبازکا نام شامل ہے۔رانا ثناء اللہ ‘ مولانا فضل الرحمان ‘ حنیف عباسی‘ فردوس عاشق اعوان‘ نذر محمد گوندل‘ خواجہ آصف‘ شاہد خاقان عباسی‘ خواجہ سعد رفیق‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری‘ خورشید شاہ اور متعدد دیگر اہم سیاسی رہنما اس لسٹ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کیخلاف ایک درجن سے زائد کیس کھولنے کی تیاری ہو رہی ہے جس میں میاں نواز شریف کیساتھ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا ئے گا۔مسلم لیگ ن کے درجنوں افراد سیاسی نااہلی کی سزا پائیں گے جبکہ اپوزیشن کی صفوں میں بھی بڑے پیمانے پر صفایا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیاسی نااہلی کا سلسلہ دراز ہونے کے بعد اگلے الیکشن ہوں گے اور اس میں پچاس فیصد سے زائد نئے چہرے میدان میں ہوں گے

Related posts

Leave a Comment